سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 614

وقت پر نماز ادا کرنے کی فضیلت

راوی: عمرو بن علی , یحیی , شعبہ , ولید بن عیزار , ابوعمرو شیبانی

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي الْوَلِيدُ بْنُ الْعَيْزَارِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ حَدَّثَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ وَأَشَارَ إِلَی دَارِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللَّهِ تَعَالَی قَالَ الصَّلَاةُ عَلَی وَقْتِهَا وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

عمرو بن علی، یحیی، شعبہ، ولید بن عیزار، ابوعمرو شیبانی سے روایت ہے کہ مجھ سے اس گھر والے نے عرض کیا اور اشارہ کیا حضرت عبداللہ بن مسعود کے مکان کی جانب۔ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ کونسا عمل اللہ کو زیادہ پسند ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک تو وقت پر نماز ادا کرنا (یعنی اول وقت پر ادا کرنا) دوسرے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا (یعنی ان سے محبت کرنا اور ان کی اطاعت کرنا بشرطیکہ وہ خلاف شریعت حکم نہ کریں) تیسرے اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا (یعنی کفار سے لڑنا اللہ کے دین کے واسطے نہ کہ دنیاوی نفع کی وجہ سے جہاد کرنا)۔

It was narrated that ‘Abdullah bin Mas’ud said: “I asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم which action is most beloved to Allah? He said: "Establishing prayer on time, honoring one’s parents and Jihad in the cause of Allah.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں