سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 625

قضاء نماز کو کس طریقہ سے پڑھا جائے؟

راوی: ہناد بن سری , ابواحوص , عطاء بن سائب , یزید بن ابومریم

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَسْرَيْنَا لَيْلَةً فَلَمَّا کَانَ فِي وَجْهِ الصُّبْحِ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَامَ وَنَامَ النَّاسُ فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِالشَّمْسِ قَدْ طَلَعَتْ عَلَيْنَا فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ ثُمَّ صَلَّی الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّی بِالنَّاسِ ثُمَّ حَدَّثَنَا بِمَا هُوَ کَائِنٌ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ

ہناد بن سری، ابواحوص، عطاء بن سائب، برید بن ابومریم سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا وہ فرماتے تھے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے کہ ہم لوگ تمام رات چلتے رہے جس وقت صبح کا وقت ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہر گئے اور سو گئے اور لوگ بھی سو گئے۔ پھر وہ لوگ نیند سے بیدار نہیں ہوئے لیکن جس وقت سورج طلوع ہوگیا تو اس کی تیزی سے لوگ نیند سے بیدار ہوگئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مؤذن کو حکم فرمایا اس نے اذان دی پھر نماز فجر کی دو رکعت سنتیں پڑھیں نماز فجر سے قبل پھر مؤذن کو حکم فرمایا۔ اس نے تکبیر پڑھی پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ اس کے بعد بیان فرمایا کہ ہم سے جو ہوگا وہ ہم لوگ قیامت تک کرتے رہیں گے۔

It was narrated that ‘Abdullah bin Mas’ud said: “We were with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and we were prevented from praying uhr, ‘Asr, Maghrib and ‘lsha’. I felt very upset about that and I said to myself: ‘We are with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and (fighting) for the sake of Allah.’ Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded Bilal to say the Iqamah and he led us in praying Zuhr. Then he said the Iqamah and he led us in praying ‘Asr. Then he said the Iqamah and he led us in praying Maghrib. Then he said the Iqamah and he led us in praying ‘Isha’. Then he went around among us and told us: ‘There is no group on Earth who is remembering Allah, the Mighty and Sublime, except you.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں