سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 626

قضاء نماز کو کس طریقہ سے پڑھا جائے؟

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , ہشام دستوانی , ابوزبیر , نافع بن جبیربن مطعم , ابوعبیدة بن عبداللہ , عبداللہ بن مسعود

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُبِسْنَا عَنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فَاشْتَدَّ ذَلِکَ عَلَيَّ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الظُّهْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْعَصْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْعِشَائَ ثُمَّ طَافَ عَلَيْنَا فَقَالَ مَا عَلَی الْأَرْضِ عِصَابَةٌ يَذْکُرُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ غَيْرُکُمْ

سوید بن نصر، عبد اللہ، ہشام دستوانی، ابوزبیر، نافع بن جبیربن مطعم، ابوعبیدة بن عبد اللہ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ ہمراہ (غزوہ احزاب کہ جس کو غزوہ خندق بھی کہتے ہیں) تھے تو ہم لوگ روک دیئے گئے (مطلب یہ ہے کہ مشرکین نے ہم کو مہلت نہ دی) نماز ظہر اور نماز عصر اور نماز مغرب سے اور نماز عشاء سے میرے دل پر یہ بات بہت شدید گزری (یعنی نمازوں کا قضا ہونا مجھ پر بہت زیادہ شاق گزرا) لیکن میں نے دل ہی دل میں یہ بات کہی کہ ہم لوگ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہیں اور ہم لوگ اللہ کے راستہ میں نکلے ہوئے ہیں (اس وجہ سے ہم کو بھروسہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری گرفت نہ کریں گے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم فرمایا انہوں نے تکبیر کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز عصر پڑھی۔ پھر انہوں نے تکبیر کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مغرب پڑھی پھر انہوں نے تکبیر کہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز عشاء پڑھی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کی جانب توجہ فرمائی اور فرمایا (اس وقت) روئے زمین پر تم لوگوں کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جو یاد الٰہی میں مشغول ہو۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “We stopped to camp at the end of the night with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, and we did not wake up until the sun had risen. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Let each man take hold of his camel’s head (and leave), for the Shaitan was here in this place with us.’ We did that, then he called for water and performed Wudu’, then he prayed two Rak’ahs, then the Iqarnah was said and he prayed Al-Ghadah (Fajr).” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں