ایک مسجد کے واسطے دو موذنوں کا ہونا
راوی: قتیبہ , مالک , عبداللہ بن دینار , عبداللہ ابن عمر
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ
قتیبہ، مالک، عبداللہ بن دینار، عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت بلال رات میں ہی اذان دے دیا کرتے ہیں تو تم لوگ کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ حضرت ام مکتوم کا لڑکا اذان دے دے۔
It was narrated from Salim, from his father, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Bilal calls the Adhan during the night, so eat and drink until you hear Ibn Umm Maktoom calling the Adhan.” (Sahih).