وقف کرنے والے کا کہنا کہ اس کی قیمت اللہ ہی سے مطلوب ہے تو ایسے وقف کا بیان۔
راوی:
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِکُمْ قَالُوا لَا نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلَّا إِلَی اللَّهِ
مسدد، عبدالوارث، ابوالتیاح، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد بناتے وقت فرمایا تھا کہ اے بنی نجار تم اپنا باغ میرے ہاتھ فروخت کر ڈالو ان لوگوں نے عرض کیا کہ ہم تو اس کی قیمت اللہ ہی سے چاہتے ہیں۔