جو شخص دو وقت کی نماز ایک پڑھے پہلی نماز کے وقت ختم ہونے کے بعد تو اس کو اذان دینا چاہئے؟
راوی: محمد بن مثنی , عبدالرحمن , شعبہ , حکم و سلمہ بن کہیل , سعید بن جبیر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ وَسَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِجَمْعٍ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ وَحَدَّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ
محمد بن مثنی، عبدالرحمن، شعبہ، حکم و سلمہ بن کہیل، سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز مغرب اور نماز عشاء مقام مزدلفہ میں پڑھی ایک تکبیر سے پھر نقل کیا حضرت عبداللہ بن عمر نے بھی اسی طرح سے عمل فرمایا تھا اور حضرت عبداللہ ابن عمر نے فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طریقہ سے عمل فرمایا تھا
It was narrated from Ibn ‘Umar that he prayed in Jam’a with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم with one Iqamah. (Sahih).