صبح اور شام اللہ کی راہ میں چلنے اور جنت میں بقدر ایک کمان جگہ کی فضلیت کا بیان۔
راوی: قبیصہ , سفیان , ابوحازم , سہیل بن سعد
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرَّوْحَةُ وَالْغَدْوَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا
قبیصہ، سفیان، ابوحازم ، سہیل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی راہ میں صبح یا شام کو (یعنی تھوڑی دیر بھی) چلنا تمام دنیا و مافیہا سے افضل ہے۔
Narrated Sahl bin Sad:
The Prophet said, "A single endeavor in Allah's Cause in the afternoon and in the forenoon is better than the world and whatever is in it."