اللہ تعالیٰ کا قول کہ مسلمانوں میں بعض وہ مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے ہوئے وعدے کو سچ کر دکھایا پھر ان میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اپنا کام پورا کردیا اور بعض انتظار میں ہیں، اور انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , اسمعیل , برادر اسمعیل , سلیمان محمد بن ابی عتیق , ابن شہاب , خارجہ بن زید
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح و حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ أُرَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَسَخْتُ الصُّحُفَ فِي الْمَصَاحِفِ فَفَقَدْتُ آيَةً مِنْ سُورَةِ الْأَحْزَابِ کُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فَلَمْ أَجِدْهَا إِلَّا مَعَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ الَّذِي جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ وَهُوَ قَوْلُهُ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، اسماعیل، برادر اسماعیل، سلیمان محمد بن ابی عتیق، ابن شہاب، خارجہ بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت کہتے تھے، کہ جب میں نے قرآن مجید متفرق چیزوں پر سے نقل کرکے مصحف میں لکھا، تو ایک آیت احزاب کی مجھے نہ ملی، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسے پڑھتے ہوئے سنتا تھا، آخر میں نے اسے صرف خزیمہ انصاری کے پاس پایا، جن کی شہادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مردوں کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا، وہ آیت یہ تھی۔ (رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَه وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّنْتَظِرُ ڮ وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِيْلًا) 33۔ الأحزاب : 23)۔
Narrated Kharija bin Zaid:
Zaid bin Thabit said, "When the Quran was compiled from various written manuscripts, one of the Verses of Surat Al-Ahzab was missing which I used to hear Allah's Apostle reciting. I could not find it except with Khuzaima bin Thabjt Al-Ansari, whose witness Allah's Apostle regarded as equal to the witness of two men. And the Verse was:– "Among the believers are men who have been true to what they covenanted with Allah." (33.23)