نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہدیہ قبول کرنے اور صدقہ رد کر دینے کر بیان میں
راوی: عبدالرحمن بن سلام جمحی , ربیع بن مسلم , محمد بن زیاد , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ فَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ أَکَلَ مِنْهَا وَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ لَمْ يَأْکُلْ مِنْهَا
عبدالرحمن بن سلام جمحی، ربیع بن مسلم، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کوئی کھانا لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پوچھتے پس اگر ہدیہ کہا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے کھا لیتے اور اگر صدقہ کہا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں سے نہ کھاتے۔
Abu Huraira reported: Whenever the Apostle of Allah (may peace be upon him) was presented with food, he asked about it. If he was told that it was a gift, he ate out of that, and if he was told that it was a sadaqa he did not eat out of that.