صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 91

تلوار کی چمک کے نیچے جنت کے وجود کا بیان حضرت مغیرہ بن شعبہ کہتے ہیں ہم سے ہمارے نبی محترم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا، جو شخص ہم میں سے قتل کیا جائے، وہ جنت میں جائیگا، اور جب حضرت عمر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، کہ کیا ہمارے مقتول جنت میں اور کافروں کے مقتول جہنم میں نہ جائیں گے ؟ تو آپ نے فرمایا ہاں، ہاں ! ضرور جائیں گے۔

راوی: عبداللہ بن محمد , معاویہ بن عمر , ابواسحاق , موسیٰ بن عقبہ , سالم ابوالنضر جو عمر بن عبیداللہ کے مولیٰ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَکَانَ کَاتِبَهُ قَالَ کَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ تَابَعَهُ الْأُوَيْسِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ

عبداللہ بن محمد، معاویہ بن عمر، ابواسحاق ، موسیٰ بن عقبہ، سالم ابوالنضر جو عمر بن عبیداللہ کے مولیٰ (اور منشی بھی تھے) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابی اوفیٰ نے ان کو یہ لکھ بھیجا تھا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے، عبدا لعزیز اویسی نے یہ روایت ابوالزناد، موسیٰ بن عقبہ سے اس حدیث کی متابعت کی ہے۔

Narrated 'Abdullah bin Abi Aufa:
Allah's Apostle said, "Know that Paradise is under the shades of swords."

یہ حدیث شیئر کریں