لڑائی میں بہادری اور بزدلی دکھانے والے کا بیان۔
راوی: احمد بن عبدالملک بن واقد , حماد بن زید , ثابت انس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ وَأَشْجَعَ النَّاسِ وَأَجْوَدَ النَّاسِ وَلَقَدْ فَزِعَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ فَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَقَهُمْ عَلَی فَرَسٍ وَقَالَ وَجَدْنَاهُ بَحْرًا
احمد بن عبدالملک بن واقد، حماد بن زید، ثابت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ حسین اور سب سے زیادہ بہادر اور سب سے زیادہ سخی تھے، ایک مرتبہ مدینہ والوں کو کچھ خوف ہوگیا تھا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گھوڑے پر سوار ہوئے اور سب سے آگے آگے تشریف لے چلے، اور فرمایا ہم نے اس گھوڑے کو گہرے دریا کی طرح (سبک رو) پایا۔
Narrated Anas: The Prophet was the best, the bravest and the most generous of all the people. Once when the people of Medina got frightened, the Prophet rode a horse and went ahead of them and said, "We found this horse very fast."