مسجد میں اذان ہونے کے بعدبغیر نماز ادا کئے نکل جانا کیسا ہے؟
راوی: محمد بن منصور , سفیان , عمر بن سعید , اشعث بن ابوشعثاء
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَمَرَّ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ بَعْدَ النِّدَائِ حَتَّی قَطَعَهُ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَی أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن منصور، سفیان، عمر بن سعید، اشعث بن ابوشعثاء اپنے والد سے روایت ہے کہ میں نے ابوہریرہ کو دیکھا ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا پھر اذان کے بعد وہ شخص باہر کی طرف نکل گیا۔ ابوہریرہ نے کہا اس شخص نے تو ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کی۔ اس لئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد تھا کہ جس وقت مسجد کے اندر اذان ہو جائے تو بغیر نماز ادا کئے ہوئے مسجد سے باہر نہ نکلے۔
Abu Sakhrah narrated that Abu A said: “A man left the Masjid after the call to prayer had been given, and Abu Hurairah said: ‘This man has indeed disobeyed Abu Al-Qasim .“ (Sahih)