صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 120

کسی ایک شخص کو جاسوسی کیلئے روانہ کرنے کا بیان۔

راوی: صدقہ , ابن عیینہ , ابن مکندر , جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَدَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ قَالَ صَدَقَةُ أَظُنُّهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَ النَّاسَ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَ النَّاسَ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا وَإِنَّ حَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ.

صدقہ، ابن عیینہ، ابن مکندر، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو آواز دی، صدقہ راوی کہتے ہیں، مجھے خیال ہوتا ہے کہ جنگ خندق کا دن تھا، زبیر نے جواب دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو آواز دی، تو زبیر ہی نے جواب دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو آواز دی، تو زبیر ہی نے جواب دیا، آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ہر بنی کے حواری ہوا کرتے ہیں اور میرے حواری زبیر بن عوام ہیں۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
When the Prophet called the people (Sadqa, a sub-narrator, said, 'Most probably that happened on the day of Al-Khandaq) Az-Zubair responded to the call (i.e. to act as a reconnoiter). The Prophet) called the people again and Az-Zubair responded to the call. The Prophet then said, "Every prophet had a disciple and my disciple is Zubair bin Al-'Awwam."

یہ حدیث شیئر کریں