قرض کے بوجھ سے ہلکا ہو کر مرنے والے کے لئے بشارت
راوی:
وعن ثوبان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من مات وهو بريء من الكبر والغلول والدين دخل الجنة " . رواه الترمذي وابن ماجه والدارمي
اور حضرت ثوبان کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس حالت میں مرے کہ وہ تکبر خیانت اور قرض سے پاک ہو تو وہ مقبول بندوں کے ساتھ جنت میں داخل ہوگا (ترمذی ابن ماجہ دارمی)