مہلت دینے والے کو ثواب
راوی:
وعن عمران بن حصين قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من كان له على رجل حق فمن أخره كان له بكل يوم صدقة " . رواه أحمد
اور حضرت عمران بن حصین کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کا کسی پر کوئی حق (یعنی قرضہ وغیرہ) ہو اور وہ اس کو وصول کرنے میں تاخیر کرے یعنی قرض دار کو مہلت دے تو اسے دی ہوئی مہلت کے ہر دن کے بدلے صدقہ کا ثواب ملے گا (احمد)