بوریے پر نماز ادا کرنے سے متعلق
راوی: سعید بن یحیی بن سعید اموی , یحیی بن سعید , اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ , انس بن مالک
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْتِيَهَا فَيُصَلِّيَ فِي بَيْتِهَا فَتَتَّخِذَهُ مُصَلًّی فَأَتَاهَا فَعَمِدَتْ إِلَی حَصِيرٍ فَنَضَحَتْهُ بِمَائٍ فَصَلَّی عَلَيْهِ وَصَلَّوْا مَعَهُ
سعید بن یحیی بن سعید اموی، یحیی بن سعید، اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ (ان کی والدہ ماجدہ) حضرت ام سلیم نے چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے مکان پر تشریف لائیں اور نماز ادا فرمائیں تو میں اس جگہ پر نماز ادا کیا کروں (بطور تبرک کے) تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے مکان پر تشریف لائے انہوں نے ایک بوریہ اٹھایا پھر اس کو پانی سے دھویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر نماز ادا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ حضرت انس اور حضرت ام سلیم نے نماز ادا کی۔
It was narrated from Maimunah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to pray on a mat. (Sahih).