سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ قبلہ کے متعلق احادیث ۔ حدیث 771

تہہ بند لنگی میں نماز ادا کرنا

راوی: شعیب بن یوسف , یزید بن ہارون , عاصم , عمرو بن سلمہ

أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَاصِمٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ قَالَ لَمَّا رَجَعَ قَوْمِي مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا إِنَّهُ قَالَ لِيَؤُمَّکُمْ أَکْثَرُکُمْ قِرَائَةً لِلْقُرْآنِ قَالَ فَدَعَوْنِي فَعَلَّمُونِي الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ فَکُنْتُ أُصَلِّي بِهِمْ وَکَانَتْ عَلَيَّ بُرْدَةٌ مَفْتُوقَةٌ فَکَانُوا يَقُولُونَ لِأَبِي أَلَا تُغَطِّي عَنَّا اسْتَ ابْنِکَ

شعیب بن یوسف، یزید بن ہارون، عاصم، عمرو بن سلمہ سے روایت ہے کہ جس وقت میری قوم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے واپس آئی تو اس نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگوں کی وہ شخص امامت کرے جو قرآن کریم کا زیادہ علم رکھتا ہو لوگوں نے مجھ کو بلایا (کیونکہ میں قرآن کریم کا زیادہ علم رکھتا تھا) اور رکوع اور سجدہ مجھ کو سکھلائے میں نماز کی امامت کرتا تھا اور اس وقت میرے جسم پر ایک بوسیدہ قسم کی چادر ہوتی تھی اور لوگ میرے والد سے عرض کرتے کہ تم اپنے لڑکے کے ستر کا ہم سے پردہ نہیں کرتے۔

It was narrated that ‘ishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to pray at night when I was beside him and I was menstruating, and there was a garment over me, part of which was over the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .“ (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں