امام کی اتباع کا حکم
راوی: ہناد بن سری , ابن عیینہ , زہری , انس
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَقَطَ مِنْ فَرَسٍ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ يَعُودُونَهُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ
ہناد بن سری، ابن عیینہ، زہری، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں کروٹ پر ایک مرتبہ گھوڑے سے گر گئے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مزاج پرسی کے لئے تشریف لے گئے اور نماز کا وقت ہوگیا جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز سے فراغت فرما لی تو ارشاد فرمایا امام اسی واسطے ہوتا ہے کہ اس کی تابعداری کی جائے اور جس وقت وہ رکوع کرے تو تم لوگ بھی رکوع کرو اور جس وقت وہ سجدہ میں جائے تو تم بھی سجدہ میں جاؤ اور جس وقت وہ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو تم رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ پڑھو۔
It was narrated from Abu Saeed that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw that his Companions tended to stand in the rear, so he said: “Come forward and follow me, and let those who are behind you follow your lead. If people continue to lag behind, Allah, the Mighty and Sublime, will put them back.” (Sahih)