سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ امامت کے متعلق احادیث ۔ حدیث 836

اگر امام بیٹھ کر نماز ادا کرے تو مقتدی بھی نماز بیٹھ کر ادا کریں

راوی: قتیبہ , مالک , ابن شہاب , انس بن مالک

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکِبَ فَرَسًا فَصُرِعَ عَنْهُ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَصَلَّی صَلَاةً مِنْ الصَّلَوَاتِ وَهُوَ قَاعِدٌ فَصَلَّيْنَا وَرَائَهُ قُعُودًا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ

قتیبہ، مالک، ابن شہاب، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گھوڑے پر سوار ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گر گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک کا دایاں حصہ چھل گیا۔ اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت کی نماز بیٹھ کر ادا فرمائی ہم لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں بیٹھ کر نماز ادا کی جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز سے فراغت ہوگئی تو ارشاد فرمایا امام تو اس لئے ہے کہ اس کی تابعداری کی جائے۔ جس وقت وہ کھڑے ہو کر نماز ادا کرے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز ادا کرو اور جس وقت وہ رکوع میں جائے تم لوگ بھی رکوع میں چلے جاؤ اور جس وقت وہ (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ) کہے تو تم (رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ) پڑھو اور جس وقت وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔

It was narrated that ‘Aishah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم became seriously ill, Bilal came to tell him it was time to pray and he said: ‘Tell Abu Bakr to lead the people in prayer.” She said: “I said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, Abu Bakr is a tender-hearted man, and when he stands in your place he will not be able to make the people hear his voice; why don’t you tell ‘Umar (to do it)?’ He said: ‘Tell Abu Bakr to lead the people in prayer.’ I said to Uafsah: ‘Tell him.’ So she told him. He said: ‘You are (like) the female companions of Yusuf. Tell Abu Bakr to lead the people in prayer.” She said: “So they told Abu Bakr. When he started to pray, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم began to feel better, so he got up and came with the help of two men, with his feet dragging along the ground. (When) he entered the Masjid, Abu Bakr heard him coming and he wanted to step back, but the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم gestured to him: ‘Stay where you are.’ Then the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came and sat on Abu Bakr’s left, so the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was leading the people in prayer sitting, and Abu Bakr was standing and following the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and the people were following the prayer of Abu Bakr, may Allah be pleased with him.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں