اپنے مورث کا قاتل میراث سے محروم ہوجاتا ہے
راوی:
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " القاتل لا يرث " . رواه الترمذي وابن ماجه
اور حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قتل کرنیوالا وارث نہیں ہو سکتا ( ترمذی ابن ماجہ)
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ جو شخص اپنے مورث کو ناحق قتل کر دے وہ اس کی میراث پانے سے محروم ہو جاتا ہے چنانچہ اس بارے میں تفصیل ابتداء باب میں گزر چکی ہے۔