مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ فرائض کا بیان ۔ حدیث 273

جدہ کا چھٹا حصہ ہے

راوی:

وعن بريدة : أن النبي صلى الله عليه و سلم جعل للجدة السدس إذا لم تكن دونها أم . رواه أبو داود

اور حضرت بریدہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جدہ کا چھٹا حصہ مقرر کیا ہے جب کہ ماں اسے محجوب نہ کر دے ( ابوداؤد)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگر میت کی ماں زندہ ہو گی تو اس کی وجہ سے میت کی جدہ محروم ہو جائے گی ہاں اگر میت کی ماں زندہ نہ ہوگی تو اس کے ترکہ میں سے جدہ کو چھٹا حصہ ملے گا ۔ یہاں جدہ کے عام معنی یعنی دادی اور نانی دونوں مراد ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں