سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ امامت کے متعلق احادیث ۔ حدیث 863

اگر نماز کا افضل وقت گزرنے کے بعد جماعت ہو جب بھی شرکت کر لے

راوی: محمد بن عبدالاعلی و محمد بن ابراہیم بن صدران , خالد بن حارث , شعبہ , بدیل , ابوعالیة , عبداللہ بن صامت , ابوذر

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صُدْرَانَ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُدَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَرَبَ فَخِذِي کَيْفَ أَنْتَ إِذَا بَقِيتَ فِي قَوْمٍ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا قَالَ مَا تَأْمُرُ قَالَ صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا ثُمَّ اذْهَبْ لِحَاجَتِکَ فَإِنْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَأَنْتَ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلِّ

محمد بن عبدالاعلی و محمد بن ابراہیم بن صدران، خالد بن حارث، شعبہ، بدیل، ابوعالیة، عبداللہ بن صامت، ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اور میری ران پر ہاتھ مارا تم کیا کرو گے جس وقت ایسے لوگوں میں رہ جاؤ گے جو کہ نماز میں تاخیر کریں گے ان کے (مقررہ) وقت سے یعنی نماز مکروہ وقت میں ادا کریں گے۔ میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا حکم فرماتے ہیں (یعنی ایسے وقت میں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم وقت پر نماز ادا کرو پھر تم اپنے کام میں لگ جانا۔ اگر تم مسجد میں ہو اور تمہارے سامنے جماعت ہو چکی ہو تو تم جماعت میں شرکت کر لینا۔

It was narrated that Sulaiman — the freed slave of Maimunah — said: “I saw Ibn ‘Umar sitting in Al-Balat when the people were praying. I said: ‘Abu ‘Abdur Rahman, why are you not praying?’ He said: ‘I have already prayed, and I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: “Do not repeat a prayer twice in one day.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں