نماز کے آغاز میں کیا پڑھنا ضروری ہے؟
راوی: محمد بن شجاع المروذی , اسماعیل , حجاج , ابوزبیر , عون بن عبداللہ , عبداللہ ابن عمر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرُّوذِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ اللَّهُ أَکْبَرُ کَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ کَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُکْرَةً وَأَصِيلًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ الْقَائِلُ کَلِمَةَ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ عَجِبْتُ لَهَا وَذَکَرَ کَلِمَةً مَعْنَاهَا فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَائِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ مَا تَرَکْتُهُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ
محمد بن شجاع المروذی، اسماعیل، حجاج، ابوزبیر، عون بن عبد اللہ، عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز میں مشغول تھے کہ اس دوران ایک شخص نے کہا اللَّهُ أَکْبَرُ کَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ کَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُکْرَةً وَأَصِيلًا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کس شخص نے یہ کلمات پڑھے ہیں؟ اس شخص نے کہا کہ میں نے یہ کلمات پڑھے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ کو اس بات سے حیرت ہے کہ اس کلمہ کی وجہ سے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا کہ اس دن سے میں نے اس کلمہ کو نہیں چھوڑا جس وقت سے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ جملے ارشاد فرمائے۔
It was narrated that Musa bin ‘Umair Al-’AnbarI and Qais bin Sulaim Al-’AnbarI said: “Alqamah bin Wa’il told us that his father said: ‘I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when he was standing in prayer, holding his left hand with his right.” (Sahih).