حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم اور اس کا مقابلہ کرنے والے پر سختی
راوی: نصر بن علی جہضمی , سفیان بن عیینہ , سالم , ابونضر , زید بن اسلم , عبیداللہ بن ابی رافع , ابورافع
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ فِي بَيْتِهِ أَنَا سَأَلْتُهُ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ثُمَّ مَرَّ فِي الْحَدِيثِ قَالَ أَوْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَکُمْ مُتَّکِئًا عَلَی أَرِيکَتِهِ يَأْتِيهِ الْأَمْرُ مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ فَيَقُولُ لَا أَدْرِي مَا وَجَدْنَا فِي کِتَابِ اللَّهِ اتَّبَعْنَاهُ
نصر بن علی جہضمی، سفیان بن عیینہ، سالم، ابونضر، زید بن اسلم، عبیداللہ بن ابی رافع، ابورافع سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں گا کہ تکیہ لگائے اپنے پلنگ پر بیٹھا ہو اس کو کوئی ایسا معاملہ پہنچے جس کا میں نے حکم دیا ہو جس سے میں نے روکا ہو تو وہ یوں کہے گا میں نہیں جانتا ہم نے اس کو اللہ کی کتاب میں نہیں پایا کہ اس کی اتباع کرلیں ، ہمیں جو کتاب اللہ میں ملے گا بس اس کا اتباع کریں گے۔
It was narrated from ‘Ubaidullâh bin Abu Râfi’ from his father, that the Messenger of Allah(P.B.U.H) said: “I do not want to find anyone of you reclining on his pillow, and when news comes to him of something that I have commanded or forbidden, he says, ‘I do not know, whatever we find in the Book of Allah, we will follow.” (Sahih)