سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 973

نماز فرض میں سجدہ تلاوت سے متعلق

راوی: حمید بن مسعدة , سلیم و ابن خضر , تیمی , بکربن عبداللہ مزنی , ابورافع

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُلَيْمٍ وَهُوَ ابْنُ أَخْضَرَ عَنْ التَّيْمِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعِشَائِ يَعْنِي الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ سُورَةَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذِهِ يَعْنِي سَجْدَةً مَا کُنَّا نَسْجُدُهَا قَالَ سَجَدَ بِهَا أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا خَلْفَهُ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّی أَلْقَی أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حمید بن مسعدة، سلیم و ابن خضر، تیمی، بکربن عبداللہ مزنی، ابورافع سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کی اقتداء میں نماز عشاء ادا کی تو انہوں نے إِذَا السَّمَاءُانْشَقَّتْ تلاوت فرمائی اور اس میں انہوں نے سجدہ فرمایا۔ جس وقت فارغ ہوئے تو میں نے کہا اے ابوہریرہ! یہ سجدہ بالکل نئے قسم کا سجدہ ہے کہ جس کو ہم نے کبھی نہیں کیا (اور نہ ہی سنا) ہے۔ انہوں نے فرمایا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سورت میں سجدہ فرمایا ہے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں تھا تو ہمیشہ میں سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میری ملاقات ہو۔

Translation of this Hadith is similar.

یہ حدیث شیئر کریں