حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم اور اس کا مقابلہ کرنے والے پر سختی
راوی: محمد بن یحییٰ نیشاپوری , عبدالرزاق , معمر , زہری , سالم , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَمْنَعُوا إِمَائَ اللَّهِ أَنْ يُصَلِّينَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ ابْنٌ لَهُ إِنَّا لَنَمْنَعُهُنَّ فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا وَقَالَ أُحَدِّثُکَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ إِنَّا لَنَمْنَعُهُنَّ
محمد بن یحییٰ نیشاپوری، عبدالرزاق، معمر، زہری، سالم، حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کی بندیوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے نہ روکو۔ ان کے صاحبزادے نے کہا کہ ہم تو ان کو ضرور منع کریں گے، اس پر حضرت ابن عمر شدید غصہ ہو گئے اور فرمایا کہ میں تجھ سے رسول اللہ کا فرمان بیان کرتا ہوں اور تو کہتا ہے کہ ہم ضرور منع کریں گے۔
It was narrated from Ibn‘Umar that the Messenger of ALLAH (P.B.U.H) said: “Do not prevent the female slaves of Allah from praying in the Masjid.” A son of his said: “We will indeed prevent them!” He got very angry and said: “I tell you a Hadith from the Messenger of Allah (P.B.U.H) and you say, we will indeed prevent them(Sahih)