کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی رخصت
راوی: ہناد , وکیع , اعمش , ابووائل
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ عَلَيْهَا قَائِمًا فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوئٍ فَذَهَبْتُ لِأَتَأَخَّرَ عَنْهُ فَدَعَانِي حَتَّی کُنْتُ عِنْدَ عَقِبَيْهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَکَذَا رَوَی مَنْصُورٌ وَعُبَيْدَةُ الضَّبِّيُّ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ مِثْلَ رِوَايَةِ الْأَعْمَشِ وَرَوَی حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَعَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدِيثُ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَصَحُّ وَقَدْ رَخَّصَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الْبَوْلِ قَائِمًا
ہناد، وکیع، اعمش، ابووائل سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے ڈھیر پر آئے اور اس پر کھڑے ہو کر پیشاب کیا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وضو کا پانی لایا اور پیچھے ہٹنے لگا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلا لیا یہاں تک کہ میں ان کے پیچھے پہنچ گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیاامام ابوعیسٰی نے کہا کہ منصور اور عبیدہ نے ابووائل اور حذیفہ کے واسطے سے اعمش ہی کی طرح روایت نقل کی ہے اس کے علاوہ حماد بن ابی سلیمان اور عاصم بن بہدلہ ابووائل سے وہ مغیرہ بن شعبہ سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں ابووائل کی حدیث حذیفہ سے اصح ہے اور اہل علم کی ایک جماعت نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے میں رخصت دی ہے
Abu Wail reported that Hudhayfah (May Allah be pleased with him) said that Allah's Messenger (Peace be upon him) came to a midden of the people and passed urine standing. Then he brought water for him to perform ablution and began to retreat but he called him until he was just behind him. Then Prophet (Peace be upon him) performed ablution and wiped over his socks.