سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 988

نماز مغرب میں مفصل کی چھوٹی سورت پڑھنا

راوی: عبیداللہ بن سعید , عبداللہ بن حارث , ضحاک بن عثمان , بکیربن عبداللہ بن اشج , سلیمان بن یسار , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا صَلَّيْتُ وَرَائَ أَحَدٍ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فُلَانٍ فَصَلَّيْنَا وَرَائَ ذَلِکَ الْإِنْسَانِ وَکَانَ يُطِيلُ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ وَيُخَفِّفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ وَيُخَفِّفُ فِي الْعَصْرِ وَيَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَيَقْرَأُ فِي الْعِشَائِ بِالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَأَشْبَاهِهَا وَيَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِسُورَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ

عبیداللہ بن سعید، عبداللہ بن حارث، ضحاک بن عثمان، بکیربن عبداللہ بن اشج، سلیمان بن یسار، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ میں نے کسی کی اقتداء میں اس طرح کی نماز نہیں پڑھی جیسی نماز رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سے مشابہ ہو مگر یہ کہ فلاں صاحب کی اقتداء میں جو نماز پڑھی (مطلب یہ ہے کہ فلاں صاحب کی نماز رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے زیادہ مشابہ ہے) اور وہ صاحب نماز ظہر کی پہلی دو رکعت کو طویل کر کے پڑھتے تھے اور بعد والی دو رکعت کو مختصر کرتے اور نماز عصر کو مختصر پڑھتے اور نماز مغرب کی رکعات میں مفصل کی چھوٹی سورت تلاوت فرماتے اور نماز عشاء میں سورت والشمس پڑھتے اور اس کے برابر جو سورت ہیں اور نماز فجر میں دو سورت طویل پڑھتے۔

It was narrated from Anas that Umm Al-Fadl bint Al-Harith said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم led us in praying Maghrib in his house and he recited Al-Mursalat, then after that, he never offered any prayer until he died.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں