سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1271

رکوع کرنے کا طریقہ

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ قَالَ وَكَانَ أَوْثَقَ عِنْدِي مِنْ نَفْسِي قَالَ قَالَ لَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيُّ أَلَا أُصَلِّي بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَكَبَّرَ وَرَكَعَ وَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَفَرَّجَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ

حضرت ابومسعود انصاری بیان کرتے ہیں کیا میں تم لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز پڑھ کر دکھاؤں(راوی کہتے ہیں) پھر انہوں نے تکبیر کہی رکوع میں چلے گئے اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھے اپنی انگلیوں کو کشادہ رکھا یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک حصہ اپنی جگہ پر آگیا۔

یہ حدیث شیئر کریں