رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کیا پڑھا جائے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ فَإِذَا رَكَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَقَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَلَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ
سالم اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہیہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا آغاز کرتے تو دونوں ہاتھ کندھوں تک لے کر جاتے تھے پھر جب رکوع میں جاتے تو پھر بھی ایسا ہی کرتے تھے جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے تھے اور یہ پڑھتے تھے۔ سمع اللہ لمن حمدہ ربنا و لک الحمد۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں ایسا نہیں کرتے تھے۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہی نقل کرتے ہیں البتہ اس میں ربنا لک الحمد کے الفاظ میں یعنی اللھم منقول نہیں ہے۔