سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1278

رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کیا پڑھا جائے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا فَعَلَّمَنَا صَلَاتَنَا وَسَنَّ لَنَا سُنَّتَنَا قَالَ أَحْسَبُهُ قَالَ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلْيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَالَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَقُولُوا آمِينَ يُجِبْكُمْ اللَّهُ وَإِذَا كَبَّرَ وَرَكَعَ فَكَبِّرُوا وَارْكَعُوا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَرْكَعُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتِلْكَ بِتِلْكَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ أَوْ قَالَ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ فَإِنَّ اللَّهَ قَالَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ

حضرت ابوموسی اشعری بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ہمیں نماز کا طریقہ سکھایا تھا اور ہمیں اس کے آداب کے بارے میں بتایا تھا آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا تھا جب نماز قائم کی جائے تو تم میں سے کوئی ایک شخص تمہاری امامت کروائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ غیر المغضوب علیھم و لا الضالین کہے تو تم آمین کہو اللہ تمہاری دعا قبول کرے گا جب وہ تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں جائے تو تم بھی تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں جاؤ امام تم سے پہلے رکوع میں جائے گا وہ تم سے پہلے رکوع سے اٹھے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا یہ اسی طرح ہوگا کہ جب امام سمع اللہ لمن حمدہ پڑھے گا تو تم اللھم ربنا و لک الحمد پڑھو گے۔ راوی کو شک ہے کہ الفاظ یہ ہیں ربنا و لک الحمد۔ کیونکہ اللہ نے اپنے نبی کی زبانی یہ بات بیان کی ہے جس نے اس کی حمد بیان کی اللہ نے اسے سن لیا۔

یہ حدیث شیئر کریں