اعضائے وضو کو دو دو مرتبہ دھونا
راوی: ابوکریب , محمد بن رافع , زید بن حیاب , عبدالرحمن بن ثاقب بن ثوبان , عبداللہ بن مفضل , عبدالرحمن بن ہرمز اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ هُوَ الْأَعْرَجُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ وَهُوَ إِسْنَادٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رَوَی هَمَّامٌ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا
ابوکریب، محمد بن رافع، زید بن حباب، عبدالرحمن بن ثاقب بن ثوبان، عبداللہ بن مفضل، عبدالرحمن بن ہرمز اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دو مرتبہ وضو میں اعضاء کو دھویا امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن غریب ہے ہم اس کو ابن ثوبان کے علاوہ کسی سند سے نہیں جانتے اور ابن ثوبان نے اسے عبداللہ بن فضل سے نقل کیا ہے یہ سند حسن صحیح ہے اس باب میں حضرت جابر سے بھی روایت ہے اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین تین مرتبہ وضو کے اعضاء کو دھویا۔
Sayyidina Abu Huraira (RA) said that the Prophet washed the limbs twice during ablution.