سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1285

سات اعضاء پر سجدہ کرنا سجدہ کرنے کا طریقہ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَيَحْيَى بْنُ حَسَّانَ قَالَا حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ الْجَبْهَةِ قَالَ وُهَيْبٌ وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى أَنْفِهِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ وَلَا نَكُفَّ الثِّيَابَ وَلَا الشَّعَرَ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں۔ پیشانی راوی کہتے ہیں آپ نے اپنے دست اقدس کے ذریعے ناک کی طرف اشارہ کیا دونوں ہاتھ دونوں گھٹنے، اور دونوں پاؤں کپڑوں اور بالوں کو نہ چھیڑوں۔

یہ حدیث شیئر کریں