اعضائے وضو کو ایک دو اور تین مرتبہ دھونا
راوی: اسماعیل بن موسیٰ فزاری , شریک , ثابت بن ابی صفیہ
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ حَدَّثَکَ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَثَلَاثًا ثَلَاثًا قَالَ نَعَمْ قَالَ أَبُو عِيسَی وَرَوَی وَکِيعٌ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ حَدَّثَکَ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً قَالَ نَعَمْ و حَدَّثَنَا بِذَلِکَ هَنَّادٌ وَقُتَيْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّة قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ شَرِيکٍ لِأَنَّهُ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ هَذَا عَنْ ثَابِتٍ نَحْوَ رِوَايَةِ وَکِيعٍ وَشَرِيکٌ کَثِيرُ الْغَلَطِ وَثَابِتُ بْنُ أَبِي صَفِيَّةَ هُوَ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ
اسماعیل بن موسیٰ فزاری، شریک، ثابت بن ابی صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے ابوجعفر سے پوچھا کیا جابر نے آپ سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایک دو دو اور تین تین مرتبہ وضو کے اعضاء کو دھویا تو انہوں نے کہا ہاں امام ابوعیسٰی کہتے ہیں یہ حدیث وکیع نے بھی ثابت بن ابوصفیہ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایک مرتبہ اعضائے وضو کو دھویا تو انہوں نے کہا ہاں ہم سے یہ حدیث قتیبہ اور ہناد نے بیان کی اور کہا کہ یہ حدیث ہم سے وکیع نے ثابت کے حوالہ سے بیان کی ہے اور یہ شریک کی حدیث سے اصح ہے اس لئے کہ یہ کئی طرق سے مروی ہے اور ثابت کی حدیث بھی وکیع کی روایت کے مثل ہے شریک کثیر الغلط ہیں اور ثابت بن ابی صفیہ وہ ابوحمزہ ثمالی ہیں۔
Sayyidina Thabit ibn Abu Safiyah (RA) narrated that he asked Abu Ja'far if Sayyidina Jabir (RA); had narrated to him the hadith that the Prophet (RA) performed ablution washing the limbs once, twice and thrice each. He answered, "Yes."Abu Eesa said , “ Waki has also narrated this hadith from Thabit bin Abu Sufyan that he asked Abu Jafar and got a confirmatory response. He said that Qutaybah and Hannad had narrated the hadith from Waki on the authority of Thabit”