ہر نماز کے لئے وضو کرنا
راوی: محمد بن حمید رازی , سلمہ بن فضل , محمد بن اسحاق , حمید , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ طَاهِرًا أَوْ غَيْرَ طَاهِرٍ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسٍ فَکَيْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ أَنْتُمْ قَالَ کُنَّا نَتَوَضَّأُ وُضُوئًا وَاحِدًا قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَالْمَشْهُورُ عَنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَنَسٍ وَقَدْ کَانَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ يَرَی الْوُضُوئَ لِکُلِّ صَلَاةٍ اسْتِحْبَابًا لَا عَلَی الْوُجُوبِ
محمد بن حمید رازی، سلمہ بن فضل، محمد بن اسحاق، حمید، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو کیا کرتے تھے خواہ باوضو ہوں یا بے وضو حمیس کہتے ہیں میں نے انس سے پوچھا تم کس طرح کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا ہم ایک ہی وضو کیا کرتے تھے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عمرو بن عامر کی روایت مشہور ہے بعض علماء ہر نماز کے لئے وضو کو مستحب جانتے ہیں واجب قرار نہیں دیتے۔
Sayyidina Anas (RA) reported that the Prophet (SAW) used to make ablution for every salah whether he already was in a state of ablution or not.