سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1300

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سر اٹھانے کے بعد کتنی دیر ٹھہرتے تھے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ حُمَيْدٍ الْوَزَّانِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ رَمَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ فَوَجَدْتُ قِيَامَهُ وَرَكْعَتَهُ وَاعْتِدَالَهُ بَعْدَ الرَّكْعَةِ فَسَجْدَتَهُ فَجِلْسَتَهُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فَسَجْدَتَهُ فَجِلْسَتَهُ بَيْنَ التَّسْلِيمِ وَالِانْصِرَافِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَاءِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد هِلَالُ بْنُ حُمَيْدٍ أُرَى أَبُو حُمَيْدٍ الْوَزَّانُ

حضرت براء بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا باقاعدہ جائزہ لیا آپ کا قیام آپ کا رکوع آپ کا سجدے میں جانا دونوں سجدوں میں جانا سجدے کے دوران بیٹھنا سب ایک جیسا ہی ہوتا تھا۔ حضرت امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کی سند میں ہلال بن حمید سے مراد میرے خیال میں ابوحمید وزان ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں