کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنا
راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , علقمہ بن مرثد , سلیمان بن بریدہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ فَلَمَّا کَانَ عَامُ الْفَتْحِ صَلَّی الصَّلَوَاتِ کُلَّهَا بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ فَقَالَ عُمَرُ إِنَّکَ فَعَلْتَ شَيْئًا لَمْ تَکُنْ فَعَلْتَهُ قَالَ عَمْدًا فَعَلْتُهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی هَذَا الْحَدِيثَ عَلِيُّ بْنُ قَادِمٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَزَادَ فِيهِ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً قَالَ وَرَوَی سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ أَيْضًا عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ وَرَوَاهُ وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ وَغَيْرُهُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ وَکِيعٍ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّهُ يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ وَکَانَ بَعْضُهُمْ يَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ اسْتِحْبَابًا وَإِرَادَةَ الْفَضْلِ وَيُرْوَی عَنْ الْأَفْرِيقِيِّ عَنْ أَبِي غُطَيْفٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ عَلَی طُهْرٍ کَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَهَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ
محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، علقمہ بن مرثد، سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو کیا کرتے جب مکہ فتح ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح کیا حضرت عمر نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کام کیا ہے جو پہلے نہیں کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے قصدا ایسا کیا ہےامام ابوعیسٰی کہتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اسے علی بن قادم نے بھی سفیان ثوری سے نقل کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایک مرتبہ وضو کیا سفیان ثوری نے بھی یہ حدیث محارب بن دثار سے انہوں نے سلیمان بن بریدہ سے نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے اور اسے وکیع سفیان سے وہ محارب سے وہ سلیمان بن بریدہ سے اور وہ اپنے والد سے بھی نقل کرتے ہیں عبدالرحمن مہدی وغیرہ سفیان سے وہ محارب بن دثار سے وہ سلیمان بن بریدہ سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرسلاً روایت کرتے ہیں یہ وکیع کی حدیث سے اصح ہے اہل علم کا عمل اسی پر ہے کہ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھی جا سکتی ہیں جب تک وضو نہ ٹوٹے بعض اہل علم نے کہا ہر نماز کے لئے وضو مستحب ہے افریقی سے روایت کیا جاتا ہے وہ ابوغطیف سے وہ ابن عمر سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے باوضو ہونے کے باوجود وضو کیا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں دس نیکیاں لکھ دیتے ہیں یہ سند ضعیف ہے اور اس باب میں حضرت جابر سے بھی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز ایک وضو سے ادا فرمائی ہے۔
Sayyidina Sulayman ibn Buraida (RA) reported from his father that the Prophet (SAW) used to perform ablution for every salah. When Makkah was liberated, he offered several salah with one ablution and wiped over his socks. Sayyidina Umer (RA) said, “You did something that you never used to do before”. He said. “I did it on purpose”