گرمی اور سردی میں کپڑے پر سجدہ کرنے کی رخصت
راوی:
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا غَالِبٌ الْقَطَّانُ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ فَإِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدُنَا أَنْ يُمَكِّنَ جَبْهَتَهُ مِنْ الْأَرْضِ بَسَطَ ثَوْبَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں شدید گرمی میں ہم نبی کی اقتداء میں نماز ادا کیا کرتے تھے اور جب ہم میں سے کوئی زمین پر پیشانی نہ رکھ سکتا تو وہ کپڑا بچھا کر اس پر نماز ادا کرلیتا۔