تشہد میں اشارہ کرنا
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو هَكَذَا فِي الصَّلَاةِ وَأَشَارَ ابْنُ عُيَيْنَةَ بِأُصْبُعِهِ وَأَشَارَ أَبُو الْوَلِيدِ بِالسَّبَّاحَةِ
حضرت عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد حضرت عبداللہ بن زبیر کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں اسی طرح دعا مانگتے ہوئے دیکھا ہے (اس حدیث کے راوی) ابن عیینہ نے انگلی کے ذریعے اشارہ کیا جبکہ ( دوسرے راوی) ابوولید نے شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا۔