احرام سے پہلے بدن میں خوشبو لگانے اور مشک کے استعمال کرنے اور اس بات کے بیان میں کہ خوشبو کا اثر باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں
راوی: محمد بن رافع , ابن ابی فدیک , ضحاک , ابی رجال , سیدہ عائشہ
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ عَنْ أَبِي الرِّجَالِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحُرْمِهِ حِينَ أَحْرَمَ وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ بِأَطْيَبِ مَا وَجَدْتُ
محمد بن رافع، ابن ابی فدیک، ضحاک، ابی رجال، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جس وقت کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھنے لگتے اور احرام کھولنے لگتے خوشبو لگاتی اور یہ کہ طواف افاضہ سے قبل جو خوشبو پاتی وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لگاتی۔
'A'isha (Allah be pleased with her) reported: I applied the best available perfume I could find to the Messenger of Allah (may peace be upon him) before he entered upon the state of Ihram and after he was free from it.