ایمان کا بیان۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , اسماعیل بن علیہ , ابوحیان , ابوزرعہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا بَارِزًا لِلنَّاسِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِيمَانُ قَالَ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِکَتِهِ وَکُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَلِقَائِهِ وَتُؤْمِنَ بِالْبَعْثِ الْآخِرِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِسْلَامُ قَالَ أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا تُشْرِکَ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ الْمَکْتُوبَةَ وَتُؤَدِّيَ الزَّکَاةَ الْمَفْرُوضَةَ وَتَصُومَ رَمَضَانَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِحْسَانُ قَالَ أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ کَأَنَّکَ تَرَاهُ فَإِنَّکَ إِنْ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاکَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَی السَّاعَةُ قَالَ مَا الْمَسْئُولُ عَنْهَا بِأَعْلَمَ مِنْ السَّائِلِ وَلَکِنْ سَأُحَدِّثُکَ عَنْ أَشْرَاطِهَا إِذَا وَلَدَتْ الْأَمَةُ رَبَّتَهَا فَذَلِکَ مِنْ أَشْرَاطِهَا وَإِذَا تَطَاوَلَ رِعَائُ الْغَنَمِ فِي الْبُنْيَانِ فَذَلِکَ مِنْ أَشْرَاطِهَا فِي خَمْسٍ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ فَتَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ الْآيَةَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن علیہ، ابوحیان، ابوزرعہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ ایک دن لوگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایمان کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ کہ تو اللہ اور اس کے فرشتوں اس کی کتابوں اس کے رسولوں اور اس کی ملاقات پر ایمان لائے اور قیامت کے دن زندہ ہونے پر ایمان لائے اس نے عرض کی یا رسول اللہ سلام کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تو اللہ کی عبادت کرے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے ، فرض نماز کو قائم کرے ، فرض کی گئی زکوۃ ادا کرے اور رمضان کے روزے رکھے اس نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احسان کیا ہے آپ نے فرمایا کہ تو اللہ کی عبادت اس طرح کرے گویا تو اسے دیکھ رہا ہے اور اگر تو اسے نہیں دیکھ رہا تو وہ تجھے دیکھ رہا ہے ، اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کب واقع ہو گی؟ آپ نے فرمایا پوچھے جانے والے کو پوچھنے والے سے زیادہ معلوم نہیں ہے ، لیکن میں تم سے اس کی علامات بیان کر دیتا ہوں جب لونڈی اپنی سیدہ کو جنے تو یہ اس کی علامت ہے اور جب بکریوں چرانے والے عمارتوں میں تفاخر کرنے لگیں تو یہ اس کی علامات میں سے ہے، (قیامت کا علم) ان پانچ چیزوں میں سے ہے جن کو سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا پھر آپ نے یہ آیات تو تلاوت فرمائی (ِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ )
It was narrated that Abu Hurairah said: “One day the Messenger of Allah P.B.U.H appeared among the people. A man came to him and said: ‘0 Messenger of Allah, what is Imaan (faith)?’ He said: ‘To believe in Allah, His Angels, His Books, His Messengers and the meeting with Him, and to believe in the Final Resurrection.’ He said: ‘0 Messenger of Allah, what is Islam?’ He said: ‘To worship Allah (alone) and not to associate anything with Him; to establish the prescribed prayers; to pay the obligatory Zakat; and to fast Ramadân.’ He said: ‘0 Messenger of Allah, what is lhsân?’ He said: ‘To worship Allah as if you see Him, for even though you do not see Him, He sees you.’ He said: ‘0 Messenger of Allah P.B.U.H when will the Hour be?’ He said: ‘The one who is being asked does not know more than the one who is asking, but I will tell you about its signs. When the slave-woman gives birth to her mistress, that is one of its signs. When the shepherds compete in constructing tall buildings, that is one of its signs. And there are five things which no one knows except Allah.’ Then the Messenger of Allah recited the Verse: “Verily, Allah, with Him (Alone) is the knowledge of the Hour, He sends down the rain, and knows that which is in the wombs. No person knows what he will earn tomorrow, and no person knows in what land he will die. Verily, Allah is All-Knower All-Aware (of things).” (Sahih)