ایمان کا بیان۔
راوی: نصر بن علی جہضمی , ابواحمد ابوجعفر رازی , ربیع ابن انس , انس بن مالک
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَارَقَ الدُّنْيَا عَلَی الْإِخْلَاصِ لِلَّهِ وَحْدَهُ وَعِبَادَتِهِ لَا شَرِيکَ لَهُ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَائِ الزَّکَاةِ مَاتَ وَاللَّهُ عَنْهُ رَاضٍ قَالَ أَنَسٌ وَهُوَ دِينُ اللَّهِ الَّذِي جَائَتْ بِهِ الرُّسُلُ وَبَلَّغُوهُ عَنْ رَبِّهِمْ قَبْلَ هَرْجِ الْأَحَادِيثِ وَاخْتِلَافِ الْأَهْوَائِ وَتَصْدِيقُ ذَلِکَ فِي کِتَابِ اللَّهِ فِي آخِرِ مَا نَزَلَ يَقُولُ اللَّهُ فَإِنْ تَابُوا قَالَ خَلْعُ الْأَوْثَانِ وَعِبَادَتِهَا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوْا الزَّکَاةَ وَقَالَ فِي آيَةٍ أُخْرَی فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوْا الزَّکَاةَ فَإِخْوَانُکُمْ فِي الدِّينِ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی الْعَبْسِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ مِثْلَهُ
نصر بن علی جہضمی، ابواحمد ابوجعفر رازی، ربیع ابن انس، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو دنیا سے اس حال میں جدا ہو کہ ایک اللہ کے لئے اخلاص کرنے والا اور اس کا شریک ٹھہرائے بغیر اس کی عبادت کرنے والا ہو اور نماز قائم کرنے اور زکوة ادا کرنے پر دنیا سے جدا ہو تو وہ اس حال میں مرا کہ اللہ اس سے راضی ہوں گے۔ حضرت انس فرماتے ہیں وہ اللہ کا دین جس کو رسول اللہ لے کر آئے اور اپنے پروردگار کی طرف سے اس کو پہنچا دیا باتوں کے پھیل جانے اور خواہشات کے مختلف ہو جانے سے پہلے۔ اور اس کی تصدیق کتاب اللہ کے اس حصہ میں ہے جو آخر میں نازل ہوا اللہ فرماتے ہیں (فَإِنْ تَابُوا) حضرت انس فرماتے ہیں مراد بتوں اور ان کی عبادت کا چھوڑنا ہے (فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخْوَانُكُمْ فِي الدِّيْنِ وَنُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ ) 9۔ التوبہ : 11) دوسری آیت میں فرمایا کہ اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوة ادا کریں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔ ابوحاتم فرماتے ہیں حضرت ربیع بن انس کے واسطہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
It was narrated that Anas bin Mâlik said: “The Messenger of Allah S.A.W.W said: ‘Whoever departs this world with sincerity towards Allah, worshipping Him alone with no partner , eablishing regular prayer and paying Zakãt, has died while Allah is pleased with him.”