قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کی اجازت
راوی: محمد بن بشار , وہیب بن جریر , محمد بن اسحاق ابان بن صالح , مجاہد , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَی نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِبَوْلٍ فَرَأَيْتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ بِعَامٍ يَسْتَقْبِلُهَا
محمد بن بشار، وہیب بن جریر، محمد بن اسحاق ابان بن صالح، مجاہد، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو (ابتداء میں) قبلہ کی طرف رخ کر کے پیشاب کرنے سے منع فرمایا تھا مگر پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وفات سے ایک سال قبل دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (قضائے حاجت کے وقت) قبلہ کی طرف رخ کرتے تھے۔