صحیح مسلم ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 363

حج یا عمرہ یا ان دونوں کا احرام باندھنے والے پر خشکی کا شکار کرنے کی حرمت کے بیان میں

راوی: عبداللہ بن عبدالرحمان دارمی , یحیی بن حسان , معاویہ , ابن سلام , یحیی , عبداللہ بن ابی قتادہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ وَهُوَ ابْنُ سَلَّامٍ أَخْبَرَنِي يَحْيَی أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَ فَأَهَلُّوا بِعُمْرَةٍ غَيْرِي قَالَ فَاصْطَدْتُ حِمَارَ وَحْشٍ فَأَطْعَمْتُ أَصْحَابِي وَهُمْ مُحْرِمُونَ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْبَأْتُهُ أَنَّ عِنْدَنَا مِنْ لَحْمِهِ فَاضِلَةً فَقَالَ کُلُوهُ وَهُمْ مُحْرِمُونَ

عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی، یحیی بن حسان، معاویہ، ابن سلام، یحیی، حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے باپ خبر دیتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غزوہ حدیبیہ میں تھے وہ کہتے ہیں کہ میرے علاوہ نے عمرہ کا احرام باندھ لیا وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک جنگلی گدھے کا شکار کیا اور اسے اپنے احرام والے ساتھیوں کو کھلایا پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی خبر دی کہ ہمارے پاس اس کا گوشت بچ گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اسے کھاؤ حالانکہ وہ سارے احرام کی حالت میں تھے۔

Abdullah b. Abu Qatada narrated on the authority of his father (Allah be pleased with him) that they went with the Messenger of Allah (may peace be upon him) on an expedition to Hudaibiya. He (further) said: They had entered upon the state of Ihram except I for 'Umra. He (again) said: I (Abu Qatada) hunted a wild ass and fed my companions in the state of their being Muhrim. I then came to the Messenger of Allah (may peace be upon him) and informed him that we had with us the meat that was left out of it. Thereupon he said: Eat it while they were in the state of Ihram.

یہ حدیث شیئر کریں