پیشاب کرتے وقت سلام کا جواب نہیں دینا چاہیے
راوی: عثمان , ابوبکر , ابی شیبہ , عمر بن سعید , سفیان , ضحاک بن عثمان , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَکْرِ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَغَيْرِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَيَمَّمَ ثُمَّ رَدَّ عَلَی الرَّجُلِ السَّلَامَ
عثما ن، ابوبکر، ابی شیبہ، عمر بن سعید، سفیان، ضحاک بن عثمان، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گذرا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے اس نے سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیمم کیا پھر اس کے سلام کا جواب دیا۔