نبیذ سے وضو
راوی: ہناد , شریک , ابی فزارہ , ابی زید , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي فَزَارَةَ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا فِي إِدَاوَتِکَ فَقُلْتُ نَبِيذٌ فَقَالَ تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَائٌ طَهُورٌ قَالَ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَإِنَّمَا رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو زَيْدٍ رَجُلٌ مَجْهُولٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ لَا تُعْرَفُ لَهُ رِوَايَةٌ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ وَقَدْ رَأَی بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ الْوُضُوئَ بِالنَّبِيذِ مِنْهُمْ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا يُتَوَضَّأُ بِالنَّبِيذِ وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ إِسْحَقُ إِنْ ابْتُلِيَ رَجُلٌ بِهَذَا فَتَوَضَّأَ بِالنَّبِيذِ وَتَيَمَّمَ أَحَبُّ إِلَيَّ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَوْلُ مَنْ يَقُولُ لَا يُتَوَضَّأُ بِالنَّبِيذِ أَقْرَبُ إِلَی الْکِتَابِ وَأَشْبَهُ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَی قَالَ فَلَمْ تَجِدُوا مَائً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا
ہناد، شریک، ابی فزارہ، ابی زید، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوال کیا کہ تمہارے توشہ دان میں کیا ہے میں نے عرض کیا نبیذ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کھجور بھی پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے ابن مسعود فرماتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو کیاامام ابوعیسٰی کہتے ہیں یہ حدیث مروی ہے ابوزید سے وہ روایت کرتے ہیں عبداللہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اور ابوزید محدثین کے نزدیک مجہول ہیں اس حدیث کے علاوہ ان کی کسی روایت کا ہمیں علم نہیں بعض اہل علم کے نزدیک نبیذ سے وضو کرنا جائز ہے جبکہ بعض اہل علم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں جیسے امام شافعی اور اسحاق کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے پاس پانی نہ ہو تو میرے نزدیک بہتر یہ ہے کہ نبیذ سے وضو کر کے پھر تیمم کرےامام ابوعیسٰی کہتے ہیں کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ نبیذ سے وضو جائز ہے ان کا قول قرآن کے بہت مطابق ہے اس لئے کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (فَلَمْ تَجِدُوا مَائً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا) یعنی جب تمہیں پانی نہ ملے پاک مٹی سے تیمم کرو۔
Sayyidina Abdullah ibn Mas'ud (RA) said that Allah's Messenger (SAW) asked him
"What do you have in your skin vessel?" He said that he had nabidh. The Prophet (SAW) said "Dates are pure and purify water." Then, he performed ablution with it.