خواتین کے کپڑوں پر نماز پڑھنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ حَبِيبَةَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُضَاجِعُكِ فِيهِ قَالَتْ نَعَمْ إِذَا لَمْ يَرَ فِيهِ أَذًى
حضرت معاویہ بن ابوسفیان بیان کرتے ہیں انہوں نے اپنی بہن سیدہ ام حبیبہ سے دریافت کیا کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس چادر پر نماز پڑھ لیتے تھے جس پر وہ آپ کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے۔ انہوں نے جواب دیا جی ہاں اگر آپ کو اس پر کوئی ناپاکی نظر نہ آتی ہو۔