سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1343

جوتے پہن کر نماز پڑھنا۔

راوی:

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ وَأَبُو النُّعْمَانِ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ خَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ فَخَلَعُوا نِعَالَهُمْ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ مَا حَمَلَكُمْ عَلَى إِلْقَائِكُمْ نِعَالَكُمْ قَالُوا رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا قَالَ إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي أَوْ آتٍ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا أَذًى أَوْ قَذَرًا فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُقَلِّبْ نَعْلَيْهِ فَإِنْ رَأَى فِيهِمَا أَذًى فَلْيُمِطْ وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کو نماز پڑھا رہے تھے تو اپنے جوتوں کو بائیں طرف رکھ دیا جب اصحاب نے دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار کر رکھ دیئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے اصحاب سے پوچھا تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتار دیے۔ انہوں نے جواب دیا ہم نے آپ کو جوتے اتارتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی جوتے اتاردیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا آپ کے دونوں جوتوں پر گندگی لگی ہوئی ہے تم میں سے جب بھی مسجد میں کوئی شخص آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے جوتے الٹا کر دیکھ لے اگر کوئی گندگی نظر آئے تو اسے صاف کردے اور پھر نماز ادا کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں