اس بارے میں کہ منی نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے
راوی: علی بن حجر , شریک , ابی حجاف , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّمَا الْمَائُ مِنْ الْمَائِ فِي الِاحْتِلَامِ قَالَ أَبُو عِيسَی سَمِعْت الْجَارُودَ يَقُولُ سَمِعْتُ وَکِيعًا يَقُولُ لَمْ نَجِدْ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عِنْدَ شَرِيکٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَأَبُو الْجَحَّافِ اسْمُهُ دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَوْفٍ وَيُرْوَی عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَحَّافِ وَکَانَ مَرْضِيًّا قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَالزُّبَيْرِ وَطَلْحَةَ وَأَبِي أَيُّوبَ وَأَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الْمَائُ مِنْ الْمَائِ
علی بن حجر، شریک، ابی حجاف، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ احتلام میں منی نکلنے سے غسل واجب ہو جاتا ہےامام ابوعیسٰی فرماتے ہیں کہ میں نے سنا جا رود سے انہوں نے سنا وکیع سے وہ کہتے تھے کہ ہم نے یہ حدیث شریک کے علاوہ کسی کے پاس نہیں پائی اس باب میں عثمان بن عفان علی بن ابی طالب زبیر طلحہ ابوایوب اور ابوسعید بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خروج منی سے غسل واجب ہوتا ہے اور ابوالجحاف کا نام داؤد بن ابوعوف ہے سفیان ثوری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ابوالجحاف نے خبر دی اور وہ پسندیدہ آدمی تھے۔
Ali ibn Hajar reported from Abu Jahaf from Ikrimah from Sayyidina Ibn Abbas (RA) that’s he said, "Emission of sperm is necessary to make bath wajib only in a nocturnal dream,"