سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 39

استنجاء کے لئے ممنوعہ چیزیں

راوی: حیوة بن شریح حمصی , بن عیاش , یحیی بن ابوعمر شیبا نی , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَدِمَ وَفْدُ الْجِنِّ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا مُحَمَّدُ انْهَ أُمَّتَکَ أَنْ يَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثَةٍ أَوْ حُمَمَةٍ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَی جَعَلَ لَنَا فِيهَا رِزْقًا قَالَ فَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ

حیوة بن شریح حمصی، بن عیاش، یحیی بن ابوعمر شیبا نی، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی انہوں نے عرض کیا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کو منع فرما دیجئے ہڈی، لید اور کوئلے سے استنجا کرنے سے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہماری روزی رکھی ہے۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو مذکورہ اشیاء سے استنجاء کرنے کی ممانعت فرما دی۔

Narrated Abdullah ibn Mas'ud:
A deputation of the jinn came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: O Muhammad, forbid your community to cleans themselves with a bone or dung or charcoal, for in them Allah has provided sustenance for us. So the Prophet (peace_be_upon_him) forbade them to do so.

یہ حدیث شیئر کریں